آسٹریلیا میں کورونا کی نئی لہر کی وارننگلوگوں کو بوسٹر ڈوز لینے کا مشورہ

   

کینبرا: آسٹریلیا کے اعلیٰ ڈاکٹر وں نے ملک کو خبردار کیا ہے کہ وہ موسم سرما سے پہلے کوویڈ۔19 کی نئی لہر سے نمٹنے تیاری کرلے ۔ چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) پال کیلی اور صحت اور بزرگوں کی دیکھ ریکھ کے وزیر مارک بٹلر نے کہا کہ حکومت ویکسینیشن کی اہمیت اور قدر کو تقویت دینے کے لیے اتوار کو ایک نئی کوویڈ۔ 19اشتہاری مہم شروع کرے گی۔ 2023 کیلئے اضافی کوویڈ ۔19بوسٹر خوراک کیلئے ٹیکہ کاری پر آسٹریلیا کے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے مشورے کے بعد یہ مہم شروع کی گئی ہے ۔بٹلر نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا اگر آپ کو انفیکشن ہوئے چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے ، یا چھ ماہ پہلے جب آپ نے کوویڈ ویکسین کی آخری خوراک لی تھی، تو اب آپ باہر جا کر حفاظت کے لیے ایک اور اضافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں، چاہے یہ آپ کی تیسری، چوتھی یا پانچویں خوراک ہو۔ کیلی نے کہا کہ سال کے سرد مہینوں میں آسٹریلیا میں انفیکشن کی نئی لہروں کی پیش گوئی کرنے سے پہلے بوسٹر ویکسین کی بڑھتے ہوئے کوریج بہت ضروری ہے ۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، فروری کے اوائل میں دستیاب کرائے جانے کے بعد سے دس لاکھ آسٹریلیائی باشندوں کو 2023 کی بوسٹر خوراک مل چکی ہے ۔