آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش

   

ملبورن۔آسٹریلیا 2017 کے بعد بنگلہ دیش کے اپنے پہلے دورے کے تعلق سے غور کررہا ہے کیونکہ اس نے اپنے حالیہ دورے کو ملتوی کردیا تھا جوکہ ورلڈ ٹسٹ چمپین شپ کے حصے کے طور پر شروع ہونے والا تھا لیکن اب یہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپس کا ارادہ ہے کیونکہ اس کے فوراً بعد ہی ہندوستان کی میزبانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جائے گا۔ 2021 میں عالمی ٹی 20 ایونٹ کی میزبانی ہندوستان کر رہا ہے جبکہ 2020 ایڈیشن جس کا اصل آسٹریلیا میزبان تھا اب اس ایونٹ کو 2022 میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش بھی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کی وائٹ بال کھیلوں کی میزبانی کرے گا ، مطلب یہ ہے کہ ان میچوں کو سہ رخی سیریز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔