آسٹریلیا کی نیوز وائر سرویس AAP کو بند کرنے کا اعلان

   

ملبورن ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی 85 سال پرانی نیشنل نیوز وائر آسٹریلین ایسوسی ایٹیڈ پریس
(AAP)
نے منگل کے روز اپنی خدمات کا سلسلہ بند کرنے کا اعلان کیا جس کیلئے اس نے آن لائن مواد کی مفت فراہمی کو موردالزام ٹھہرایا جس نے کاروبار کو شدید طور پر متاثر کیا۔ ماہ جون سے
AAP
اپنی سرگرمیوں کو مکمل طور پر بند کردے گا جبکہ اس کے ماتحت کام کرنے والے پیج ماسٹرس ماہ اگست میں اپنی خدمات کا سلسلہ بند کردے گا۔ کمپنی کی ویب سائیٹ نے یہ اطلاع دی۔ اس خبر رساں ایجنسی کے بند ہونے سے تقریباً 180 ملازمین بیروزگار ہوجائیں گے۔ اس موقع پر
AAP
کے چیف ایگزیکیٹیو بروس ڈیوڈسن نے
AAP
اور پیج ماسٹرس کو بند کرنے کے فیصلہ کو ایک مشکل فیصلہ قرار دیا کیونکہ کاروبار بالکل ٹھپ پڑ چکا ہے۔