آسٹریلیا کے ٹینس کھلاڑی اینڈرسن کا91 سال کی عمر میں انتقال

   

سڈنی۔11؍مئی ( ایجنسیز ) یو ایس اوپن مینز سنگلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے غیر سیڈڈ کھلاڑی مال اینڈرسن 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ٹینس آسٹریلیا نے پیر11 مئی کو بتایا کہ اینڈرسن کے کیرئیر کا آغاز ایک فارم پر ڈرٹ کورٹ سے ہوا اور وہ 1957 میں یو ایس کراؤن اور تین بڑے ڈبلز ٹائٹل جیت کر آسٹریلیائی ٹینس کے مشہور کھلاری بن گئے۔ شاندار کیرئیر سے ریٹائرمنٹ کے بعد اینڈرسن نے نوجوان آسٹریلوی کھلاڑیوں کی رہنمائی کی جن میں پیٹ رافٹر بھی شامل تھے جو عالمی نمبر ایک بن گئے۔