آسٹریلین اوپن میں مزید 3 افراد کورونا سے متاثر

   

ملبورن: آسٹریلین اوپن سے تعلق رکھنے والے مزید تین افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔ سیزن کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن کا 8 فروری کو آغاز ہورہا ہے۔ وکٹوریہ کی ایمرجنسی سرویس کی وزیر لیسا نیویل نے کہا ہے کہ چہارشنبہ کو موصولہ رپورٹس میں مزید تین افراد کے نتائج مثبت آئے ہیں، لیکن اس کے باوجود انتظامیہ گرانڈ سلام کے انعقاد کیلئے پرعزم ہیں۔ آسٹریلین اوپن کیلئے 72 کھلاڑیوں کو چارٹر طیاروں کے ذریعہ ابوظبی، دوحہ اور لاس اینجیلس سے یہاں پہنچایا گیا تھا جن میں 10 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔