آسکر بسٹ پکچر پُرانی فلم کی نقل، کیس ڈالنے کا عزم

,

   

٭ ٹامل پروڈیوسر پی ایل تھیناپن نے کہا کہ وہ ساؤتھ کورین فلم ’’پیراسائٹ‘‘ کے فلمسازوں پر مقدمہ دائر کریں گے۔ اس فلم نے بسٹ پکچر کا آسکر جیتا ہے۔ پروڈیوسر کا دعویٰ ہے کہ یہ ماضی کی فلم ’مِنسارا کنا‘ کی نقل ہے جس میں وجئے کا نمایاں رول ہے۔ 1999ء کی فلم کے حقوق تھیناپن کے پاس ہیں۔ ’’میں انٹرنیشنل لایر کی مدد سے کیس دائر کروں گا۔ انھوں نے میری فلم سے کہانی چرائی ہے۔‘‘