آشا بھوسلے ہندوستانی سنیما کی ستون :شاہ رخ خان

   

ممبئی، 12 اپریل (آئی اے این ایس) سوپر اسٹارشاہ رخ خان نے لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت پرگہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی آواز کو ہندوستانیسنیما کے ستونوں میں سے ایک قرار دیا۔شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تصویر شیئرکی، جس میں وہ محبت سے گلوکارہ کے گال پر بوسہ دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔ معروف گلوکارہ کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا، آشا تائی کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ ہوا… ان کی آواز ہندوستانی سنیما کے ستونوں میں سے ایک رہی ہے اور صدیوں تک دنیا بھر میں گونجتی رہے گی۔انہوں نے یہ بھی یادکیا کہ جب بھی ان کی آشا بھوسلے سے ملاقات ہوتی تھی، وہ انہیں بے حد محبت اور دعائیں دیا کرتی تھیں۔گلوکارہ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ایسی صلاحیت جوکئی نسلوں تک زندہ رہے گی، وہ ہمیشہ مجھ پر اپنی محبت اور دعائیں نچھاورکرتی تھیں اور میں انہیں بہت یاد کروں گا۔ آشا تائی، آپ کو یاد کیا جائے گا… آپ سے محبت ہے۔ فلمی دنیا کی کئی بڑی شخصیات جیسے اکشے کمار، انیل کپور، ہیما مالنی، کاجول اور روینہ ٹنڈن سمیت دیگر نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے آشا بھوسلے گزرجانے پر دکھ کا اظہارکیا۔آشا بھوسلے کو ہفتہ کے روز ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں وہ اتوارکو 92 برس کی عمر میں چل بسیکر گئیں۔اپنے آٹھ دہائیوں پر محیط شاندارکیریئر کے دوران انہوں نے فلموں اور البمز کے لیے مختلف ہندوستانی زبانوں میں گیت ریکارڈ کیے۔آشا بھوسلے کو اپنے کیریئر میں متعدد اعزازات سے بھی نوازاگیا۔ انہیں دو مرتبہ نیشنل فلم ایوارڈ ملا ۔ ایک فلم امراؤ جان کے گیت دل چیزکیا ہے کے لیے اور دوسرا فلم اجازت کے گیت میرا کچھ سامان کے لیے۔اس کے علاوہ انہیں 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور2008 میں ملک کے دوسرے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے بھی نوازاگیا۔آشا بھوسلے نے تقریباً 20 زبانوں میں 12 ہزارکے قریب گانوں کو اپنی آواز دی اور ان کی یہ لازوال خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔E/Y