آصف ثامن کو خراج پیش کرنے چیف منسٹر کی آمد پر تجسس برقرار

   

حیدرآباد/15 جنوری ( سیاست نیوز ) نواب میر برکت علی خان مکرم جاہ بہادر کے انتقال کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے تدفین سے متعلق تمام انتظامات کو سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دینے احکام جاری کئے ہیں۔ حکومت کے مشیر اے کے خان کو ذمہ داری گئی ہے حالانکہ کے سی آر نے مکرم جاہ بہادر کے ارکان خاندان کیلئے تعزیتی بیان تو جاری کیا ہے لیکن عوام میں یہ تجسس ہے کہ کیا وہ آخری نظام کو خراج پیش کرنے چو محلہ پیالیس پہنچیں گے؟ ۔ یہ بھی قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ کچھ عرصہ سے بی جے پی سقوطِ حیدرآباد کو 17 ستمبر کو سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ کیا بی جے پی کی تنقید سے بچنے کیلئے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حیدرآباد کے آخری نظام کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کریں گے؟۔ انتظامات سے متعلق اب تک کی تفصیلات حاصل کئے جانے پر سرکاری ذرائع سے چیف منسٹر کی چومحلہ پیالیس آمد کی کوئی توثیق نہیں ہوئی ہے۔ ب