نئی دہلی ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں موجود فارنسک سائنس لیباریٹری (ایف ایس ایل) میں پولی گراف ٹسٹ کے دوران آفتاب امین پونے والا نے اپنے ساتھ زندگی گزارنے والی شردھا والکر کو ہلاک کرنے کا اعتراف کیا۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ 6 سیشن میں کیاگیا پولی گراف ٹسٹ آج ختم ہوا۔ ایف ایس ایل کے ذرائع نے آج یہ بات بتائی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پونے والا نے شردھا کو ہلاک کرنے اور اس کے جسم کے ٹکڑوں کو جنگل کے علاقوں میں پھینکنے کا اعتراف کیا۔ اس کے دیگر کئی لڑکیوں کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔ حال ہی میں دہلی پولیس ایک خاتون سے ربط پیداکی جو شردھا کے قتل کے بعد آفتاب امین سے ملاقات کی تھی۔ پولیس نے شردھا کی ایک انگوٹھی بھی برآمد کی جو آفتاب امین نے 12 اکتوبر کو ماہر نفسیات خاتون کو بطورِ تحفہ دیا تھا۔