آلو موٹاپے کی وجہ نہیں

   

حیدرآباد ۔غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ آلوؤں سے متعلق غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ ان میں غذائیت نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف موٹاپے کا سبب بنتے ہیں، جو افراد ڈائیٹنگ کا سوچتے ہیں وہ آلوؤں کو بھی اپنی غذا سے نکا ل دیتے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق آلوؤںکی 173گرام مقدار میں کیلوریز161 جبکہ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، کاپر، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر اور وٹامن بی 3 کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ آلوکھانا چھوڑ دینے سے یہ کہیں ثابت نہیں ہوتا ہے کہ اب انسان پتلا دبلا اور اسمارٹ ہو جائے گا،ماہرین فٹنس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سخت ورزشیں کرنے والے افراد کو ابلے ہوئے آلو کھانے کا کہا جاتا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آلو ایک صحت بخش غذا ہے ناکہ مضر صحت۔