نئی دہلی۔ ملک کی سب سے بڑی مسافرگاڑی بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے دہلی میں3.99 لاکھ روپے کی ابتدائی ایکس شو روم قیمت کے ساتھ تمام نئی آلٹوکے10 متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔تمام نئی آلٹوکے 10، جو فخر، اعتماد اور بھروسے کا مظہر ہے ، اب ایک نئے ڈیزائن، بہتر انٹیریئرز، بہتر کارکردگی اور حفاظت، سہولت اور آرام جیسی متعدد سہولتوں کے ساتھ متعارف کی گئی ہے ۔کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ہیساشی ٹیکیوچی نے کہاکہ اسے آج یہاں متعارف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آلٹوکا یہ نیا اوتار جو22 سالوں میں43 لاکھ خاندانوں تک پہنچ چکا ہے ، لوگوں میں بھی بہت مقبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ طاقتور اور موثر نیکسٹ جنریشن ڈویول وی وی ٹی، ڈیول جیٹ، کے سیریز وی وی ٹی انجن سے چلتی ہے جو24.90 مائلیج دیتا ہے ۔ اس میں15 حفاظتی خصوصیات ہیں اور دو ایر بیگ معیاری ہیں۔