آل انڈیا صوفی علماء کونسل سے ائمہ و مؤذنین میں راشن کٹس اور نقد رقم کی تقسیم

   

حیدرآباد ۔ 2 اپریل (راست) آل انڈیا صوفی علماء کونسل 2018 سے ملت اسلامیہ کے بنیادی مسائل اور حقوق کے لئے مسلسل جدوجہد کرتے آ رہی ہے ماہ رمضان المبارک کے موقع پر ریاست تلنگانہ کے ایسے ائمہ و موذنین جن کی درخواستیں وقف بورڈ میں زیر التوا ہے اور مساجد میں ان کی ماہانہ تنخواہ پانچ تا چھ ہزار روپے ہے ایسے ائمہ و مؤذنین کو ہر سال راشن کٹ اور کپڑوں کے لیے نقد رقم پیش کی جاتی ہے اس سال بھی اہل خیر حضرات کے تعاون سے پہلے مرحلہ کے طور پر 25 ائمہ و مؤذنین اور مساجد کے خادمین کو راشن کٹس جس کی مالیت 2 ہزار روپے ہے اور کپڑوں کے لیے فی کس1200/- روپئے نقد بھی دیے گئے آل انڈیا صوفی علماء کونسل اہل خیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپیل کرتا ہے کہ ابھی سینکڑوںائمہ وموذنین آپ کی امداد کے منتظر ہیں زکوۃ ،صدقات، فطرہ یا اپنے اور اپنے مرحومین کے ثواب جاریہ کے لیے نقد عطیات جمع کروا سکتے ہیں فون نمبر9703228118 پر اطلاع دیں تو کارکن آپ کے مکان تک آجائیں گے یا گوگل پے نمبر9247171099 پر بھی اپنے روقومات جمع کروا سکتے ہیں۔اس تقسیم کے موقع پر صدر آل انڈیا صوفی علماء کونسل مولانا حکیم صوفی سید شاہ محمد خیر الدین قادری اور جناب امجد اللہ خان خالد ، جناب ابرار حسین آزاد، مولانا شفیع مسعودی ، مولانا منہاج قادری ، مولانا نور خاں کے علاوہ دیگر ذمہ دران کونسل موجود تھے ۔