آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی تین صوبائی اکائیاں تحلیل

   

نئی دہلی : آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے تنظیم کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کے مقصد سے حسب ضابطہ تین صوبائی اکائیوں کو تحلیل کردیا ہے ، جن میں آندھرا پردیش، کرناٹک اور اُتراکھنڈ شامل ہیں۔ ان صوبوں میں تنظیم کی تشکیل نو تک حسب ضابطہ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس آندھرا پردیش کے کنوینر ڈاکٹر اے اے خاں، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کرناٹک کی کنوینر ڈاکٹر امینہ یاسمین اور آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس اتراکھنڈ کا کنوینر ڈاکٹر محمد اسلم کو نامزد کیا گیا ہے ۔