آندھراپردیش اسمبلی سےتلگو دیشم کے10 ارکان معطل

   

حیدرآباد۔17۔مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی سے تلگو دیشم کے 10 ارکان اسمبلی کو اسپیکر نے ایک دن کیلئے ایوان سے معطل کردیا ۔ بجٹ اجلاس کے آغاز کے بعد سے اپوزیشن ارکان کی معطلی کا سلسلہ جاری ہے ۔ تلگو دیشم ارکان نے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہنچ کر دھرنا منظم کیا ۔ تلگو دیشم ارکان آبپاشی پراجکٹ میں بدعنوانیوں پر مباحث کی مانگ کر رہے تھے۔ اسپیکر ٹی سیتارام نے ارکان کو نشستوں پر واپس جانے کی ہدایت دی لیکن تلگو دیشم ارکان کا احتجاج جاری رہا ۔ تلگو دیشم ارکان نے بجٹ پر مباحث کیلئے مائیک دینے کا مطالبہ کیا ۔ ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پر اسپیکر نے 10 ارکان کو ایک دن کیلئے ایوان شو معطل کردیا جن میں بی اشوک ، اچن نائیڈو، جی بابو ، رام کرشنا بابو ، راما راجو ، بی ویرانجنے سوامی، جی رام موہن ، سامبا سیوا راؤ ، اے بھوانی اور چنا راجپا شامل ہیں۔ وزیر فینانس بی راجندر نے الزام عائد کیا کہ تلگو دیشم ارکان ایوان میں مباحث کیلئے تیار نہیں ہیں۔ر