حیدرآباد ۔2 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلگو ریاستوں میں ای ڈی کی سرگرمیاں اور کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائرکٹوریٹ نے آج وجئے واڑہ میں این آر آئی میڈیکل کالج اور ہاسپٹل پر دھاوے کرکے میڈیکل کالج مینجمنٹ و ڈائرکٹر کے دفاتر اور مکانات کی تلاشی لی ۔ مینجمنٹ سیٹ الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کے الزامات پر ای ڈی نے یہ کارروائی کی ۔ ای ڈی عہدیداروں کی چار ٹیموں میں اس کارروائی میں حصہ لیا۔ مرکز کے نیم فوجی دستوں کی نگرانی میں یہ کارروائی کی گئی۔ ای ڈی نے گنٹور کے منگل گری میں واقع این آر آئی ہاسپٹل کی تلاشی لی ۔ کورونا وباء کے دوران ہاسپٹل میں بے قاعدگیوں کی شکایات پر کارروائی کی گئی۔ نئی دہلی سے ای ڈی ٹیمیں آندھراپردیش پہنچی۔ ہاسپٹل ڈائرکٹر کی قیامگاہ اور دفاتر سے کئی دستاویزات ضبط کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 سے زائد عہدیداروں نے دن بھر اس کارروائی میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اگست میں وجئے واڑہ میں این آر آئی ہاسپٹل کا افتتاح عمل میں آیا تھا ۔ر