آندھراپردیش قانون ساز کونسل کیلئے پانچ ارکان کا بلامقابلہ انتخاب

   

تلگودیشم کے چار اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ایک نشست پر کامیابی
حیدرآباد ۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) آندھراپردیش ریاستی قانون ساز کونسل کیلئے ارکان اسمبلی زمرہ کے تحت مخلوعہ پانچ ارکان کونسل کی نشستوں کیلئے منعقدہ انتخاب میں پانچ ارکان کونسل کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔ انتخاب کیلئے تلگودیشم کے چار امیدواروں مسرس وائی راماکرشنوڈو، اشوک بابو، ڈی راماراؤ اور بی ٹی نائیڈو نے اپنے پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے تھے اور وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے جے کرشنا مورتی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ اس طرح پانچ نشستوں کیلئے پانچ امیدواروں کے پرچہ جات نامزدگیاں داخل کئے جانے پر ان پرچہ جات نامزدگیوں کی جانچ کرنے پر تمام پرچہ جات نامزدگیاں درست ثابت ہوئے۔