آندھراپردیش میں بس حادثہ کا شکار ہونے کے بعد جل کر خاکستر

   


ڈرائیور کی چوکسی سے 40 مسافر بچ گئے
حیدرآباد۔ 22 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش میں ایک بس حادثہ کا شکار ہوکر خاکستر ہوگئی۔ تاہم بس میں سوار 40 مسافرین کو بروقت چوکسی سے بچالیا گیا۔ ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ اس حادثہ کے سبب محبوب نگر بس سانحہ کی یاد تازہ ہوگئی۔ تاہم کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تمام مسافر بہ حفاظت بس سے اتار لئے گئے۔ حادثہ ضلع کرشنا کے پلاورتی گڈیم میں پیش آیا۔ ایک آر ٹی سی بس جو مسافرین سے بھری ہوئی تھی گڈیم سے گذر رہی تھی اس میں اچانک آگ لگ گئی۔ ڈرائیور نے آگ کو محسوس کرتے ہوئے بس کو سڑک کے کنارے روک دیا اور تمام مسافرین کو فوری بس سے اترنے کی ہدایت دی اور فوری طور پر بس کو مسافرین سے خالی کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بس میں آگ تکنیکی خرابی کے سبب ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع