آندھراپردیش میں دسویں اور انٹر امتحانات کا شیڈول جاری

   

حیدرآباد۔10 ۔ فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں ایس ایس سی اور انٹر امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ 8 اپریل تا 28 اپریل انٹرمیڈیٹ امتحانات منعقد ہوں گے جبکہ 2 مئی سے 13 مئی تک دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ وزیر تعلیم سریش نے شیڈول جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دسویں کے امتحانات میں 639888 امیدوار حصہ لیں گے جبکہ انٹرامتحانات میں 986833 طلبہ شرکت کریں گے۔ دسویں امتحانات کا وقت صبح 9.30 بجے تا دوپہر 12.45 بجے مقرر کیا گیا ہے جبکہ انٹرمیڈیٹ امتحانات صبح 9 تا دوپہر 12 بجے منعقد ہوں گے۔ ریاستی وزیر نے بتایا کہ امتحان کے دوران کووڈ قواعد پر سختی سے عمل آوری کی ہدایت دی گئی ہے۔ ر