آندھراپردیش میں کورونا کے 434 نئے کیسس

   

حیدرآباد۔5۔ جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 434 نئے کیسس درج کئے گئے جبکہ ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں 32785 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ ریاست میں کورونا کیسس کی تعداد بڑھ کر 2078376 ہوچکی ہے۔ آندھراپردیش میں ابھی تک کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد 14499 ہے۔ 102 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں 1848 ایکٹیو کیسس درج کئے گئے۔ کورونا کیسس کے معاملہ میں وشاکھاپٹنم ، چتور اور کرشنا اضلاع زیادہ متاثر ہیں۔ ریاست میں اومی کرون کا ایک بھی نیا کیس منظر عام پر نہیں آیا۔ ر