آندھراپردیش میں 1166 کورونا کیس، 5 اموات

   

حیدرآباد11 فروری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میںکورونا کے 1166 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 5 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 25495 ٹسٹ کئے گئے۔ چتور ، گنٹور ، کرشنا ، نیلور و مغربی گوداوری میں کورونا سے ایک ایک موت ہوئی۔ 9632 افراد صحت یاب ہوئے ۔ ریاست میں ایکٹیو کیس 32413 ہیں۔ مشرقی گوداوری میں سب سے زیادہ 256 کیس درج کئے گئے جبکہ اننت پور 52 ، چتور 77 ، گنٹور 127 ، کڑپہ 45 ، کرشنا 184 ، کرنول 66 ، نیلور 41 ، پرکاشم 75 ، سریکا کلم 11 ، وشاکھاپٹنم 95 ، وجئے نگرم 28 اور مغربی گوداوری میں 109 کیسس منظر عام پر آئے۔ ر