آندھراپردیش میں 372الکٹرانک ووٹنگ مشینوں نے کام نہیں کیا

   

حیدرآباد، 11اپریل (یواین آئی ) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ آندھراپردیش میں 372الکٹرانک ووٹنگ مشینوں نے کام نہیں کیا ہے ۔کمیشن کو مشینوں کے کام نہ کرنے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس سے انتخابی عمل میں تاخیر ہوئی ۔کئی مقامات پر رائے دہندوں کے ای ای ویمس کام نہ کرپانے کے سبب واپس جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تلگودیشم سربراہ چندرابابونائیڈو نے الزام لگایا کہ 30فیصد ای وی ایمس کام نہیں کر رہے ہیں ۔