آندھراپردیش: نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 9ماہ کا تیندوا ہلاک

   

حیدرآباد24 دسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے تروملا میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 9ماہ کا تیندوا ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی تروپتی کے فاریسٹ آفیسر ستیش ریڈی اور ان کی ٹیم نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کیں۔یہ تیندوے کا بچہ سڑک عبور کررہاتھاکہ نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر دیدی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔اسی دوران محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے بتایا کہ جنگلی جانورایس وی نیشنل پارک کے قریب پاس پر رات کے وقت اکثر گھومتے ہیں اور سڑک بھی پار کرتے ہیں۔اسی دوران سڑک پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے اس تیندوے کے بچہ کی موت ہوگئی۔