آندھراپردیش ہائی کورٹ نے صحافی پر 50 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا

   

حیدرآباد 28نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہائی کورٹ نے سوشیل میڈیا پر پوسٹ کرنے والوں پر مقدمات کو چیلنج کرنے کی درخواست کو نامنظور کردیا اور درخواستگذار پر 50,000 روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ ہائی کورٹ نے سرکاری زبان کمیشن کے سابق صدر اور صحافی پی وجئے بابو پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاسی مقصد براری کے تحت یہ درخواست دائر کی گئی ہے ۔ عدالت نے 50,000 جرمانہ کے علاوہ اندرون ایک ماہ لیگل سرویسز اتھاریٹی کو رقم ادا کرنے ہدایت دی۔ واضح رہے کہ وجئے بابو وائی ایس کانگریس حامی ہیں اور ٹی وی چیانلس پر مباحث میں جگن کی تائید کرتے ہیں۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ججس نے وجئے بابو پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ سوشیل میڈیا میں گمراہ کن پوسٹ دراصل عوام کو الجھن میں مبتلا کرنا ہے۔ ایسے افراد کے خلاف کارروائی کو چیلنج کرنا درست نہیں۔ قابل اعتراض پوسٹ پر کارروائی کا حکومت کو مکمل اختیار ہے ۔ 1