آندھرا میں وائی ایس آر کانگریس ٹکٹ پر چار مسلم ارکان اسمبلی منتخب

,

   

حیدرآباد 23 مئی ( سیاست نیو ز) آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کی شاندار کامیابی ہوئی ہے ۔ پیرٹی کے ٹکٹ پر چار مسلمان ارکان اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس ٹکٹ پر کرنول سے عبدالحفیظ خان ‘ کڑپہ سے شیخ امجد باشاہ ‘ مدن پلی سے نواز باشاہ اور گنٹور ایسٹ حلقہ سے محمد مصطفی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے آندھرا پردیش اسمبلی میں داخلہ حاصل کرلیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر شیخ محمد اقبال ( ریٹائرڈ آئی پی ایس ) نے بھی مقابلہ کیا تھا تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔