آندھرا پردیشپانچ طلبا دریائے کرشنا میںغرقاب

   

حیدرآباد 16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) وجئے واڑہ کے ینملا کوڈورو کے قریب دریائے کرشنا میں پانچ طلبا کے غرقاب ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ عینی شاہدین کے بموجب دریاء میں جب ایک ساتھی طالب علم کو غرقاب ہوتے دیکھا تو دوسرے چار طلبا بھی اسے بچانے دریا میں کود پڑے ۔ تمام طلبا کا وجئے واڑہ کے پاٹاماٹا علاقہ سے تعلق بتایا گیا ہے ۔ تفریح کے دوران ایک طالب علم غرقاب ہوگیا جس کو بچانے کی کوشش میں دیگر چار بھی غرقاب ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک طالب علم کی نعش کو نکالا جاچکا ہے جبکہ دیگر چار کی تلاش جاری ہے ۔