ایسٹ گوداوری (آندھراپردیش): ایسٹ گوداوری کے راما ورم منڈل کے دلی پاڈو علاقہ کے ٹرائبل ویلفیر ریسیڈنشل اسکول کے ایک ٹیچر نے ایک آٹھویں جماعت کے طالبہ کو بہلا پھسلاکر اس کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرلئے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ملزم ٹیچر کا نام بولم چنابائی بتایا گیا ہے۔ اس حرکت کے بعد بولم چنائی نے متاثرہ کے والدین اور گاؤں والوں کے سامنے وعدہ کیا کرکے وہ متاثرہ سے شادی کرلے گا۔
حالانکہ بولم چنابائی پہلے سے ہی شادی شدہ ہے۔ اس کے بعد چنابائی فرار ہوگیا۔ ا س کے بعد سے اس کا موبائل فون بھی بند آرہا ہے۔ اسکول ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ ہم اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ متاثرہ کے والدین نے رامپچو داورم پولیس اسٹیشن میں میں ملزم کے خلاف ایک مقدمہ درج کروائے۔ پولیس نے بتایا کہ مفرور ملزم چنابائی کی تلاش تیزی سے جاری ہے۔