حیدرآباد۔/22 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش بار کونسل نے 7 ایسے افراد کی نشاندہی کی ہے جو قانون کی جعلی ڈگریوں کے ذریعہ گذشتہ 11 برسوں سے تحت کی عدالتوں میں پریکٹس کررہے ہیں۔ اس پر شکایت درج کرائی گئی اور پولیس نے جعلی ایڈوکیٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ شکایت کے مطابق 15 افراد نے جعلی ڈگری کے ذریعہ خود کو بار کونسل میں رجسٹر کرایا اُن میں سے 8 نے اپنے استعفے پیش کردیئے۔ اے پی بار کونسل سکریٹری بی پدما لتا نے پولیس میں شکایت کی کہ بار کونسل نے جعلی ڈگریوں کے حامل 15 افراد کی نشاندہی کی جن میں سے 8 نے رضاکارانہ نام واپس لے لئے ہیں۔ یہ شکایت 11 جنوری کو داخل کی گئی۔ پولیس نے دو علحدہ مقدمات درج کرلئے۔ پولیس پتہ چلانے کی کوشش کررہی یہ کہ آیا ان فرضی وکلاء نے کوئی مجرمانہ کارروائی کی ہے۔ر