آندھرا پردیش میں جنا سینا اور بی جے پی کی عوامی مسائل پر متحدہ جدوجہد

   


رکن پارلیمنٹ جی وی ایل نرسمہا راؤ کا بیان

حیدرآباد۔/25 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ جی وی ایل نرسمہا راؤ نے کہا کہ جنا سینا اور بی جے پی آپس میں متحد ہیں اور آئندہ انتخابات میں مفاہمت کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پر بی جے پی اور جنا سینا متحدہ طور پر جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوامی خدمات کو بہتر بناتے ہوئے ڈیجیٹل انڈیا میں تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ آندھرا پردیش میں صرف شراب کی دکانات میں ڈیجیٹل خریدوفروخت ہورہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آندھرا پردیش حکومت مرکزی حکومت کی اسکیمات پر اپنا نام لگاتے ہوئے کریڈٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کی سیاست اپنے معیار سے گھٹ چکی ہے۔ آندھرا پردیش میں تلگودیشم اور جنا سینا کے درمیان اتحاد کی اطلاعات کے دوران جی وی ایل نرسمہا راؤ کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ایس ویرا راجو نے الزام عائد کیا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی آئندہ انتخابات میں سینکڑوں کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ر