بی راجکماری آئی جی پی ویمن اینڈ چائیلڈ سیفٹی ونگ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ویمن اینڈ چائلڈ سیفٹی ونگ کی انسپکٹر جنرل آف پولیس اے پی بی راجکماری نے کہا کہ آندھرا پردیش پولیس ٹکنالوجی پر مبنی اقدامات کی ایک سیریز کے ذریعے خواتین اور بچوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ڈی جی پی کی ہدایت پر شروع کئے گئے اختراعی پروگرام تمام 28 اضلاع میں حوصلہ افزاء نتائج دے رہے ہیں ۔ راجکماری نے بتایا کہ شکتی ایپ میں اب تک 1.5 کروڑ رجسٹریشن کیے جاچکے ہیں ۔ ریاست بھر میں 164 شکتی ٹیموں کی مدد حاصل کی جارہی ہے ۔ جو پولیس کو خواتین کی طرف سے آنے والی کالس کا آٹھ منٹ میں جواب دینے کے قابل بناتی ہے ۔ آپریشن ٹریس کے تحت پولیس نے 9007 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا جن میں 6098 خواتین اور 2909 لڑکیاں شامل تھیں اور انہیں ان کے اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن چناریتھلی کے ذریعے 2171 پوکسو متاثرین کو کونسلنگ فراہم کی گئی ۔ آئی جی راجکماری نے بتایا کہ آپریشن دنڈایان جس کا مقصد مجرموں کے لیے تیز اور سخت سزا کو یقینی بنانا ہے جو 60 دنوں میں چارج شیٹ دائر کرنا شامل ہے ۔ پولیس مجرموں پر نظر رکھنے کے لیے جیوٹیگنگ اور چہرے کی شناخت کی ٹکنالوجی بھی استعمال کررہی ہے ۔ اب تک ریاست بھر میں 5119 جنسی مجرموں کے شیٹ کھولے جاچکے ہیں ۔ اس اقدام کے آغاز کے بعد سے اب تک 595 مقدمات میں سزا سنائی جاچکی ہے ۔ جن میں 155 کو عمر قید ، چار سزائے موت اور قدرتی موت تک چھ قید شامل ہیں ۔ اس موقع پر ایس پی باپٹلہ بی اوما مہیشور بھی موجود تھے ۔۔ ش m/b