حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں کورونا کیسس میں قابل لحاظ کمی واقع ہوئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22785 کورونا ٹسٹ کئے گئے جن میں سے 749 پازیٹیو پائے گئے جبکہ 3 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق چتور، پرکاشم اور نیلور میں ایک، ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ 6271 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ایکٹیو کیسس کی تعداد 18929 درج کی گئی ہے۔ مشرقی گوداوری میں سب سے زیادہ 125 کیسس درج کئے گئے۔ جبکہ مغربی گوداوری 120 ، وشاکھا پٹنم 80 ، پرکاشم 63، کرشنا 98 ، کڑپہ 30 اور چتور میں 63 کیسس منظر عام پر آئے۔ر