آندھرا پردیش میں کورونا کے 10310 نئے کیس، 12 اموات

   

حیدرآباد/30 جنوری( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 10310 نئے کیس منظر عام پر آئے جبکہ 12 اموات ہوئیں۔ ریاست میں 39296 ٹسٹ کئے گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق وشاکھاپٹنم میں 3 ، نیلور 2 ، چتور ، گنٹور، پرکاشم، سریکا کولم میں ایک، ایک موت ہوئی۔ کورونا سے 9692 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ کڑپہ میں 1697 کیس درج کئے گئے جبکہ دیگر اضلاع میں چتور 411 ، مشرقی گوداوری 910 ، گنٹور 1249 ، کرشنا 1008 ، کرنول 1379 ، نیلور 927 ، پرکاشم 700 ، وشاکھاپٹنم 853 ، وجیا نگرم 222 ، سریکا کولم 229 اور مغربی گوداوری میں 626 نئے کیس منظر عام پر آئے۔ر