آندھرا پردیش میں کورونا کے 14,429 نئے کیس ‘103 اموات

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی آنے لگی ہے ۔ یومیہ 20 ہزار متاثرین کی تعداد کے بعد اب یہ تعداد گھٹ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں جملہ 14,429 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 84,502 معائنے کئے گئے تھے ۔ ریاست میں اب تک کورونا متاثرین کی جملہ تعداد 16,57,986 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 103 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک مرنے والوں کی تعداد 10,634 ہوگئی ہے ۔ علاوہ ازیں 20,746 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں جملہ ایکٹیو کیسوں کی تعداد 1,80,362 بتائی گئی ہے ۔ سب سے زیادہ متاثرین چتور میںرپورٹ ہوئے جن کی تعداد 2291 رہی جبکہ مشرقی گوداوری میں 2022 کیس رپورٹ ہوئے ۔دیگر اضلاع میں کورونا متاثرین کی تعداد 2000 سے کم درج کی گئی ہے ۔