آندھرا پردیش میں کورونا کے 615 کیسس، 4 اموات

   

حیدرآباد۔/15 فروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 615 نئے کیسس منظرِ عام پر آئے جبکہ 4 اموات واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے بلیٹن کے مطابق 22267 کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ 2787 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسس کی تعداد 12550 درج کی گئی۔ سب سے زیادہ کیسس 134 مغربی گوداوری ضلع میں درج کئے گئے جبکہ مشرقی گوداوری 103 ، گنٹور 66 ، کرشنا 102 ، پرکاشم 37 ، وشاکھاپٹنم 50 اور کڑپہ میں 15 کیسس درج کئے گئے۔ ر