آندھرا پردیش میں کورونا کے 8,976 نئے کیس ‘ 90 اموات

   

امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں بھی گذشتہ ہفتے سے کورونا کیسوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے ۔ اتوار کو ریاست میں کورونا کے 8,976 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ تاہم ریاست میں اموات کی شرح زیادہ برقرار ہے ۔ یومیہ تقریبا 100 اموات ہو رہی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 90 اموات ہوئیں۔ ریاست میں جملہ 83,690 ٹسٹ کئے گئے تھے اور 8,976 کا نتیجہ پازیٹیو آیا ہے ۔ ریاست میں اب تک جملہ 17,58,339 کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ 13,568 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔