راجیہ سبھا میں وندے ماترم بل منظور، توہین پر قیدکی گنجائش

,

   

نئی دہلی:/29 جولائی (ایجنسیز) راجیہ سبھا نے چہارشنبہ کے روزPrevention of Insults to National Honour (Amendement) Bill, 2026بل، کو منظور کر لیا، جس کے بعد قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کو بھی قومی ترانے ’’جن گن من‘‘ کی طرح قانونی تحفظ فراہم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ ترمیمی قانون کے تحت اگر کوئی شخص جان بوجھ کر وندے ماترم کی توہین کرے، اس کی بے حرمتی کرے یا اسے گانے سے روکے تو اسے تین سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے نے کہا کہ یہ ترمیم صرف ایک قانونی تبدیلی نہیں بلکہ قومی شعور، ثقافتی ورثے اور تحریک آزادی کی اقدار سے وابستگی کا اظہار ہے۔ ان کے مطابق حکومت کا مقصد قومی علامتوں کے احترام کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما ونود تاوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وندے ماترم نے ہندوستان کی آزادی کی تحریک کو نئی توانائی بخشی اور لاکھوں آزادی پسندوں کو قربانی کا جذبہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا سے بل کی منظوری مودی حکومت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ i/y