آندھرا پردیش و تلنگانہ میں مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس شورومس کی دوبارہ کشادگی

   

گاہکوں کے لیے بہترین قیمت اور اعظم ترین قدر کے ساتھ پرانے زیورات فروخت کرنے کا موقع
حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے کووڈ 19 پروٹوکولس کے مطابق آندھرا پردیش و تلنگانہ میں اپنے شورومس کو دوبارہ کشادہ کردیا ہے اور اور اب گاہکوں کو موقع فراہم کررہا ہے کہ وہ بہترین قیمتوں اور اعظم ترین قدر کے ساتھ پرانے طلائی زیورات فروخت کریں ۔ اس گاہک دوست پیشکش کے ذریعہ مالا بار گولڈ و ڈائمنڈس قدیم طلائی زیورات خریدے گا ۔ گاہک کہیں سے اور کسی بھی شوروم سے خریدی کی ہو ، اسے فروخت کرنے کی سہولت رہے گی ۔ یہ پیشکش تمام شورومس پر دستیاب ہے ۔ ادائیگیاں یا تو چیک یا آر ٹی جی ایس منتقلی کے ذریعہ بمطابق کے وائی سی قواعد عمل میں آئے گی ۔ گاہک قدیم سونے کا تبادلہ کرتے ہوئے اس کی مکمل قیمت کی بھی مانگ کرسکتے ہیں۔ سرکردہ چلر فروش گروپ نے قبل ازیں دوبارہ شورومس کشادہ کردیا ہے جنہیں لاک ڈاؤن کے بعد بند کردیا گیا تھا ۔ شورومس کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے اور ان میں کووڈ 19 پروٹوکولس کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے جو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ گولڈ ریٹیل چین میں سونے کی اصلیت کیرٹ تجزیہ کنندہ مشین کے ذریعہ کرنے کے بعد قدیم سونے کی قیمت کا تعین کیا جائے اور اس سے قبل کیرٹ تجزیہ کنندہ اعلیٰ کے ذریعہ اس کی اصلیت کا پتہ چلایا جائے گا ۔ اس کے ذریعہ مالا بار گولڈ و ڈائمنڈس اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ گاہکوں کے لیے بہترین ممکنہ مارکٹ شرحوں پر اعلیٰ تر قدر فراہم کی جائے ۔ کمپنی پرانے سونے کی 100 فیصد قیمت تبادلہ کا پیشکش کرتی ہے ۔ گاہک اڈوانس بکنگ سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں اور اس کے لیے جیولری کی پیشگی قیمت کا اقل ترین 10 فیصد ادا کرنا ہوگا ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس درست اور شفاف بل ہر خریداری پر اپنے گاہک کو فراہم کرتا ہے ۔ مالا بار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس سرکردہ پانچ سب سے بڑے جیولری ریٹل گروپس میں شامل ہے جب کہ اس کے دس ممالک میں 260 سے زائد شورومس ہیں ۔ یہاں جدید طرز کے اور مختلف نوعیت کے طلائی اور جڑاؤ زیورات فروخت کیے جاتے ہیں ۔۔