آندھرا کے شہری کی آسٹریلیا میں مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔ آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی آسٹریلیا میں مشتبہ موت ہوگئی۔اس کی شناخت ضلع پرکاشم کے کورسی پاڈو گاوں کے رہنے والے ہریش بابو کے طورپر کی گئی ہے ۔وہ ملازمت کے مقصد سے بیرون ملک گیا تھا اور اڈیلیڈ کے سیلسبری میں گذشتہ 6 برس سے مقیم تھا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مقامی اسپتال بھیج دیا۔اس کی موت کی مختلف زاویوں سے جانچ کی جارہی ہے تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جاسکے ۔اس کی موت کی اطلاع اس کے ارکان خاندان کو دے دی گئی جس کے ساتھ ہی اس کے آبائی گاوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ رشتہ داروں نے لاش کی جلد آبائی مقام واپسی کے لئے حکام سے درخواست کی۔