آندھر ا پردیش کے ساتویں جماعت کے لڑکوں کاہاسٹل میں بیئر نوشی کرتے ہوئے ویڈیو سوشیل میڈیا پر ہوا وائرل

,

   

ایک ’جشن‘ مناتے ہوئے بچوں کے سامنے بیئر کی بوتلیں رکھی دیکھائی دے رہی ہیں
حیدرآباد۔ریاست آندھرا پردیش کے ضلع انکاپلی کے چوداورم میں نئے سال کے جشن کے دوران ساتویں جماعت کے لڑکوں کو شراب نوشی کرتے ہوئے پایاگیا ہے۔

مذکورہ واقعہ پر مشتمل ویڈیوجو سوشیل میڈیاپر منظر عام میں آیاہے‘ بیئر کی بوتلیں بچوں کے اطراف میں رکھی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں وہیں کچھ خالی بوتلیں بھی ہاسٹل روم میں بکھرے ہوئی ہیں کیونکہ مذکورہ ”بچے“ جشن منارہے ہیں۔

گروپ میں شامل لڑکوں نے دوسری کو ویڈیوز بنانے سے روکنے کی بھی کوشش کی۔