آنسو گیس شل برسانے والے ڈرونس کے خلاف کسانوں نے پتنگوں کا کیا استعمال۔ دہلی چلو

,

   

کسان جس میں بیشتر پنجاب سے ہیں‘ نے دیگر زراعی اصلاحات سمیت ایم ایس پی قانونی ضمانت دینے کی مانگ کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔


جمعرات کے روز کچھ نوجوان کسانوں نے ’دہلی چلو‘ مارچ میں حصہ لیا اور حکومت کے تعینات ڈرونس کو گرانے کے لئے پتنگیں اڑائیں۔

ہریانہ پولیس کی جانب سے امبالا کے قریب شمبھو سرحد پراحتجاج کررہے کسانوں پر آنسو گیس برسانے کے لئے ان ڈرونس کا استعمال کررہی ہے۔

کسانوں میں سے ایک نوجوان نے کہاکہ ”ڈرون گرانے کے لئے ہم پتنگیں اڑارہے ہیں“ او رمزیدکہاکہ ڈرونس کے روٹرس کو لمبے دھاگوں کا استعمال کرتے ہوئے گرانے کے لئے ہم پرامید ہیں۔

ایک روز قبل قومی درالحکومت کی جانب کوچ کرنے سے کسانوں کو روکنے کے لئے آنسو گیس اور پیلٹ گنس کے استعمال کے بعد سکیورٹی فورسیس اور کسانوں کے درمیان میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا‘ اس میں کئی کسان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/watchthestate/status/1758051967497375856?s=20

یہاں تک کہ مرکزی وزیر زرعات ارجن منڈ ا کی جانب سے تعمیر بات چیت کی اہمیت پر زوردینے اور عام آدمی کو معمول کی زندگی کو متاثر کرنے والے کاموں سے اجتناب کرنے کی گوہار کے بعد بھی کسان یہ کہہ رہے ہیں کہ اپنے کارپوریٹ دوستوں کے متعلق ہی مرکز فکر مند ہے۔

کسان جس میں بیشتر پنجاب سے ہیں‘ نے دیگر زراعی اصلاحات سمیت ایم ایس پی قانونی ضمانت دینے کی مانگ کے ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔