حیدرآباد24جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیر افزائش مویشیاں سرینواس یادو نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے آنکھوں کی روشنی پروگرام(کنٹی ویلوگو) کا آغاز کیا ہے جس کی مثال ملک کی کسی دوسری ریاست میں نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کا مقصد آنکھوں کے امراض سے پاک معاشرہ کی تعمیر ہے ۔
وزیرموصوف نے عیسی میاں بازار کے وکٹوریہ پلے گراؤنڈ میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کے حصہ کے طورپر لگائے گئے آئی کیمپ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں گزشتہ تین دنوں میں 6 لاکھ سے زائد آنکھوں کے معائنے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1لاکھ 53ہزار افرادکو ریڈنگ گلاسس دیئے گئے ہیں۔ مزید ایک لاکھ 14 ہزار افراد کو ایک ماہ کے اندر عینکیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 3 لاکھ 52 ہزار افراد کو آنکھوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔