آنگن واڑی ٹیچرس کو فرائض دلچسپی سے نبھانے کا مشورہ

   

جگتیال۔/19 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ڈاکٹر اشرت نے نومنتخبہ آنگن واڑی ٹیچرس سے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ اپنے فرائض کو دلچسپی کے ساتھ نبھائیں۔ ملیال، جگتیال، مٹ پلی اور دھرمپوری علاقوں میں آنگن واڑی اور منی آنگن واڑی کی حیثیت سے منتخبہ ٹیچرس کو ضلع کلکٹر اور آرڈی او جی نریندر نے تقررات ناموں کو عطاء کیا۔ حکومت کے احکامات کی عمل آوری کرتے ہوئے یہ تقررات روبہ عمل لائے گئے۔ لہذا پنے فرائض کو انجام دینے میں تساہلی نہ برتیں۔ نومنتخبہ آنگن واڑی ٹیچرس کو تربیت فراہم کرنے کی اس موقع پر ضلع کلکٹر نے آر ڈی او کو تاکید کی۔