آن لائن سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب ، دو سٹہ باز گرفتار

   

حیدرآباد۔ ٹاسک فورس پولیس نے شہر میں ایک آن لائن سٹہ بازی کے ریاکٹ کو بے نقاب کر تے ہوئے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سکندرآباد سے تعلق رکھنے والے بھاویش بھتیجا اور روہیل للانی سندھی کالونی میں واقع ایک رہائشی فلیٹ میں آن لائن سٹہ بازی (پوکر) چلا رہے تھے۔ مذکورہ سٹہ باز شہر میں کئی افراد سے آن لائن سٹہ کی رقم حاصل کر تے ہوئے یہ کاروبار چلا رہے تھے۔ اس بات کا پتہ چلنے پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 40,000 روپئے اور 2 موبائیل فونس بھی ضبط کرلئے۔