آن لائن شادی موبائل کے ذریعہ منتر پڑھے گئے

   

حیدرآباد۔ ٹکنالوجی سے استفادہ اور مختلف شعبہ جات میں آن لائن دخل بڑھ گیا تاہم پہلی مرتبہ آن لائن شادی کی گئی ۔ ویڈیو کال سے پجاری نے منتر پڑھے اور ایک جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔یہ واقعہ ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کیسمُدرم منڈل کے تاڑلہ پُوساپلی میں اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والا کبیر داس اورکویتا مزدوری کرتے تھے ۔یہ دونوں غریب ہیں اور ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے ان کی شادی کیلئے محبوب آباد کے کونسلر روی نائک آگے آئے ۔انتظامات مندر میں کئے گئے تاہم عین وقت پر پجاری نہیں آسکا جس پر روی نائک نے دوسرے پجاری کو فون کیا، اس نے فون پر منتر پڑھے اور یہ جوڑا ایک ہوگیا۔آن لائن شادی کی ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔