آن لائن ٹریڈنگ اور کرپٹو کرنسی میں دھوکہ دینے پر چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد /21 مارچ ( سیاست نیوز ) آن لائن ٹریڈنگ اور کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کے نام پر دھوکہ دینے والے 4 افراد کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ آن لائن ٹریڈنگ میں بینک اکاونٹ کو فراہم کرتے ہوئے کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی کی جارہی تھی ۔ پولیس نے بنک اکاونٹ فراہم کرنے سریندر اور نریش بابو کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جبکہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کے نام پر دھوکہ دینے والے سائی گوڑ اور سائی کمار کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ۔ ان ٹولیوں کے خلاف ملک بھر میں 128 مقدمات درج ہیں اور 18 کروڑ کی دھوکہ دہی میں یہ ٹولیاں ملوث پائی گئیں۔ ان ٹولیوں کے خلاف ریاست تلنگانہ میں تین مقدمات پائے جاتے ہیں۔ سائبر کرائم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ع