آوارہ کتوں کے حملہ میں خاتون فوت

   

حیدرآباد 8 فروری ( یواین آئی ( آوارہ کتوں کے حملہ میں ضعیف خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ کاماریڈی میں پیش آیا۔یہ خاتون جس کی شناخت لچاپیٹ کی 60سالہ رماوا کے طورپر کی گئی ، گھر کے باہر بیٹھی تھی کہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا جس سے یہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ چیخ وپکار سن کر مقامی افراد جمع ہوگئے جنہوں نے کتوں کو بھگادیا۔خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کو مردہ قراردیا۔مقامی افرادنے کتوں کے حملوں کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔