آواز کی دنیا کے جادوگر امین سیانی کا انتقال

   

نئی دہلی: ریڈیو پر آواز کی دنیا کے جادوگر مانے جانے والے اور بناکا گیت مالاجیسے پروگراموں کے ذریعے اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے امین سیانی کا منگل کی رات ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 91 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے بڑھاپے کی بیماریوں میں مبتلا تھے ۔ امین سیانی کو کل دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں ممبئی کے ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جاسکا اور انہوں نے شام کو آخری سانس لی۔ریڈیو سے وابستہ شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو گا جو امین سیانی سے بے خبر ہو۔ ان کی سحر انگیز آواز کے ساتھ ساتھ ‘بہنوں اور بھائیوںسے خطاب نے سامعین کو پروگرام کے اختتام تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ سیانی کے پروگرام بناکا گیت مالا بعد میں سب کا گیت مالانے ریڈیو کی دنیا میں وہی مقبولیت حاصل کی جتنی ٹیلی ویژن کی دنیا میں سیریل رامائن اورمہابھارت نے حاصل کی۔سیانی کے انتقال نے ان کے مداحوں کو سوگوار کردیا۔