آٹزم میں مبتلا بچوں کیلئیخصوصی تعلیمی اقدام

   

نئی دہلی: تھرڈ آئی۔آٹزم سنٹر اور فنکشنل اسکول فار آٹزم، آٹزم کے شکار بچوں کی مؤثر طریقے سے پرورش میں والدین کی مدد کے لیے خصوصی پہل کر رہا ہے ۔سرنیا رینگراج، بانی، تھرڈ آئی آٹزم سینٹر نے کہا “دی تھرڈ آئی اسکول میں، ہم انفرادی توجہ اور ہدفی ترقی کے ذریعے خصوصی بچوں کو بااختیار بنانے کیلئے وقف ہیں۔ ہمارا مقصد ہر بچے کی منفرد صلاحیتوں کو پہچاننا ہے جسے روایتی تعلیم میں اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ ہم والدین کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرتے ہیں، انہیں ہر سہ ماہی میں اثر انگیز پروگرام دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ بچے اپنے اہداف کو پورا کریں اور وقت کے ساتھ ساتھ مہارتوں کو برقرار رکھیں۔