آٹو الٹ جانے سے ڈرائیور محمد عبدالعلیم فوت

   

بھینسہ۔ 30 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ نرمل قومی شاہراہ 61 پر آٹو الٹ جانے سے ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بھینسہ اویسی نگر علاقہ کے آٹو رکشا مالک محمد عبدالعلیم 46 سالہ اپنے آٹو میں سوار ایک خاتون مسافر کو پپری کالونی علاقہ سے بھینسہ بس اسٹانڈ لے جارہے تھے کہ اسی اثنا میں محمد عبدالعلیم آٹو ڈرائیور کی اچانک طبیعت بگڑ گئی جس کی وجہ سے آٹو کا توازن بگڑنے سے آٹو الٹ گیا جس میں محمد عبدالعلیم آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے، جبکہ آٹو میں سوار خاتون مسافر بھی معمولی زخمی بتائی گئی ہے جنھیں بھینسہ گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران محمد عبدالعلیم انتقال کرگئے۔ اس ضمن میں بھینسہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے بعد پوسٹ مارٹم میت کو ورثہ کے حوالے کردیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین دائرے مولوی صاحب قبرستان میں عمل میں آئی مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہے۔