حیدرآباد۔19۔ مئی (سیاست نیوز) کانگریس ایم ایل سی جیون ریڈی نے آٹو اور کیاب ڈرائیورس کی ہڑتال کی تائید کی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہا کہ پٹرول و ڈیزل قیمتوں میں اضافہ سے ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہے۔ گیاس کی گاڑیوں پر اضافی بوجھ عائد ہوا ہے۔ موٹر وہیکل ایکٹ کے نام پر حکومت غریب عوام سے کھلواڑ کر رہی ہے۔ وزیراعظم مودی کی پالیسیوں کے نتیجہ میں ٹرانسپورٹ انڈسٹری ورکرس پریشان ہیں تو دوسری طرف تلنگانہ حکومت ٹیکس میں رعایت سے گریز کر رہی ہے ۔ گاڑیوں کے فٹنس کے نام پر روزانہ 50 روپئے پینالٹی وصول کی جارہی ہے۔ انہوں نے فٹنس کے نام پر پینالٹی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر حکومت کو ٹرانسپورٹ انڈسٹری کیلئے رعایتوں کا اعلان کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ہمیشہ ورکرس کے ساتھ ہے۔ تلنگانہ میں برسر اقتدار آنے کے بعد آٹو اور کیاب ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کی جائے گی۔ر