آٹو ڈرائیور کے قتل کا بہیمانہ واقعہ

   

حیدرآباد۔/15 جنوری، ( سیاست نیوز) بوئن پلی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک واقعہ میں آٹو ڈرائیور کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ اجئے کمار ساکن نیو بوئن پلی کی نعش آج صبح اسی علاقہ کی ایک زیر تعمیر عمارت سے برآمد ہوئی۔ مقامی عوام نے اجئے کمار کی نعش کو دیکھنے کے بعد مقامی پولیس کو آگاہ کیا جس کے نتیجہ میں پولیس کی ایک ٹیم اور سراغ رساں دستہ، کلوز ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ آٹو ڈرائیور کو شراب نوشی کے بعد اس کے جان پہچان یا دوستوں نے اس کا قتل کیا ہے۔ پولیس کے بموجب اجئے کمار کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کیا گیا اور مقام واردات سے پولیس نے شراب اور سوڈے کی بوتلیں برآمدکی ہیں۔ پولیس بوئن پلی نے قتل کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔